ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 6 خوارج ہلاک، 2 جوان بھی شہید ہوگئے,آئی ایس پی آر

11

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے زرکانی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 6 خارجیوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائیک غلام مرتضیٰ اور سپاہی تاثیر احمد شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائیک غلام مرتضیٰ کا تعلق ضلع گجرات اور سپاہی تاثیر احمد کا تعلق ضلع تلہ گنگ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز، قانون نافذکرنے والے اداروں پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہےگی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں