قلعہ سیف اللہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، سرفراز بگٹی

36

کوئٹہ (آن لائن ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور غیر متزلزل عزم قابل تحسین ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
ان کے مطابق دہشت گردوں کے نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مو¿ثر اقدامات امن و استحکام کے قیام کے لیے اہم ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابل قدر ہیں۔ اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کافی نہیں بلکہ ان کے مالی معاونین اور سہولت کاروں کے خلاف بھی مو¿ثر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے، پائیدار امن کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں