کوئٹہ(این این آئی)سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مو¿ثر کارروائیاں بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے اہم پیش رفت ہیں۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور منظم کارروائیاں دہشت گرد عناصر کی سرگرمیوں کو محدود کرنے اور صوبے میں امن دشمن منصوبوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور عملی اقدامات قابلِ قدر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ان کے معاونین اور سہولت کاروں کے خلاف بھی قانون کے مطابق مو¿ثر اقدامات ضروری ہیں۔ صوبے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مو¿ثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں صوبے کے امن اور عوام کے تحفظ کے لیے ان کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ بلوچستان کے عوام امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں امن کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔
دہشت گردی کے خلاف کامیاب کارروائیاں بلوچستان میں امن کے لیے اہم پیش رفت ہیں، سردار عبدالرحمن کھیتران
38










