بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے طاقت نہیں،نیشنل پارٹی مستونگ

31

مستونگ(نامہ نگار)نیشنل پارٹی مستونگ کا ضلع کونسل اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر میر سکندر خان ملازئی سردار بنگلزئی ہاو¿س کوئٹہ میں منعقد ہوا۔۔مہمان خاص مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق سینٹر میر کبیر جان محمدشہی جبکہ اعزازی مہمانان خاص مرکزی نائب صدر و سابق ایم این اے سردار کمال خان بنگلزئی، مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، صوبائی صدر اسلم بلوچ تھے۔اجلاس میں ضلع کونسل ممبران جن میں مرکزی، صوبائی، ضلعی و تحصیل عہدیداران نے شرکت کی۔۔نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد دہوار نے ادا کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام سے رابطہ سیکرٹری حاجی نذیر بگٹی نے کیا۔۔اجلاس میں تنظیمی امور ، علاقائی سیاسی صورتحال ، علاقائی مسائل اور آئندہ کا لائعمل طے کرنے کے حوالے سے تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔اجلاس کے شروع میں ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد دہوار نے ضلعی سیکرٹری رپورٹ پیش کی جبکہ تحصیل دشت کے صدر کریم اسیر، تحصیل مستونگ سٹی کے جنرل سیکرٹری نذیر نورزئی، تحصیل ولی خان کے جنرل سیکرٹری علی احمد لہڑی جبکہ تحصیل کردگاپ کی رپورٹ ڈاکٹر گل خان اور لیبر ونگ کے صدر ظفر بلوچ اور لائر فورم کے سیکرٹری اعجاز ایڈوکیٹ سارنگزئی نے اپنے فورمز کے رپورٹس پیش کیے۔۔اراکین کونسل نے سیکرٹری رپورٹس پر تفصیلی بحث کی۔۔اور اپنے تجاویز پیش کیے۔بحث میں ممبر ورکنگ کمیٹی نثار مشوانی، حاجی نذیر سرپرہ، حاجی نذیر بگٹی، لیبر سیکرٹری حاجی عبدالخالق بنگلزئی، لیبر ونگ کے صدر ظفر بلوچ، ، وزیر خان شاہوانی، ظفر اقبال بلوچ،اعزاز اسلم ساسولی، نذیر نورزئی و دیگر نے حصہ لیتے ہو? اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے تجاویز پیش کیے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہونیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق سینٹر میر کبیر جان محمدشہی، مرکزی نائب صدر و سابق ایم این اے سردار کمال خان بنگلزئی صوبائی صدر اسلم بلوچ، مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، ضلعی صدر میر سکندر خان ملازئی، صوبائی لیبر سیکرٹری میر احمد بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں جاری انسر جنسی فارم 47 کی پیداوار وفاقی اور صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔حکمرانوں کے ساتھ عوام کو مایوسی کے علاوہ دینے کےلیے کچھ نہیں۔نیشنل پارٹی روز اول سے اسلام آباد کے حکمرانوں کے سامنے ہر دو ر میں مسئلہ بلوچستان کے حوالے سےواضع طور پر بات رکھا ہے کہ بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے طاقت نہیں۔۔طاقت کے زریعے آج تک دنیا میں کوئی مسلہ حل نہیں ہوا ہے۔۔مزاکرات سے ہی مساہل حل ہوسکتے ہیں۔۔جب تک اسلام آباد کی مائنڈسیٹ بلوچستان کے حوالے سے اپنی سوچ کو تبدیل نہیں کرتا حالات بہتر ہونے کے بجا? ابتری کی جانب جائیں گے۔
مقررین نے کہا کہ امن و امان کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کیے جارہے ہیں مگر امن و امان کی صورتحال بلوچستان میں یہ ہے کہ نہ کوئی ایم پی اے یا ایم این اے یا کوئی سیاسی رہنمائ اپنے علاقوں میں بائی روڈ جاسکتے اور نہ ہی عام لوگوں کی جان و مال محفوظ ہے۔اب لوگوں کو ان کے علاقوں سے بے دخل کرکے کیمپوں میں منتقل کرنے کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کرنے کے درپے ہیں۔مقررین نے کہا کہ دانستہ طور پر بجلی، گیس، پانی کا بحران پیدا کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔۔دوسری جانب لنک روڈز جن میں کاریزنوتھ شیرین آب روڈ، فیض آباد روڈ، کانک کراس سمیت مختلف علاقوں کے روڈ کو سیکورٹی کے نام پر 7 اگست سے بلاجواز بند کرکے لوگوں کو بدترین پریشانیوں مبتلا کردیا گیا ہے۔جوکہ آئین اور قانون کے برخلاف اقدام ہے۔ان اہم عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے پارٹی کی مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی، صوبائی صدر اسلم بلوچ ، ضلعی صدر میر سکندر ملازئی و دیگر رہنمائ جلد متعلقہ محکموں کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔۔خصوصا چیف کیسکو اور جی ایم سوئی سدرن گیس سے ملاقات کرکے گیس پریشر کی کمی و لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بجلی کے سٹی فیڈرز و لکپاس فیڈر میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کےلیے بات کریں گے۔قائدین نے پارٹی کے ضلعی رہنماو¿ں کو تنظیم کو مضبوط کرنے کےلیے ہدایات دی۔۔اور کہا کہ تمام دوست پارٹی کو منظم کرنے کےلیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برو? کار لائیں۔۔اور ضلعی قیادت کا بھرپور ساتھ دیں۔۔اور تحصیلوں کے عہدیداران اپنے تحصیلوں کے کونسل اجلاس طلب کرکے پارٹی کی ممبر سازی فوری طور پر شروع کریں۔۔پارٹی کا کوئی بھی عہدیدار غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرےگا تو اس سے بازپرس کیا جا? گا۔۔انہوں نے کہ کہ ورکرز بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاری شروع کریں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں