بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی لازمی ہے ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

45

کوئٹہ :جماعت اسلامی کے سابق امیرمولانا سراج الحق کی وفد کے ہمرا نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے محمدشہی ہاوس کوئٹہ میں ملاقات ، ملاقات میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیر محمدشہی ، صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ ، مرکزی سینئر نائب صدر میر شاوس بزنجو ، خیربخش بلوچ ، میراں بخش بلوچ ، مشکور انور بھی موجود تھے جماعت اسلامی کے وفد میں صوبائی جنرل سیکریٹری غلام مرتضی کاکڑ ، صوبائی نائب امرا زائد اختر ، عبدالکبیر شاکر، حافظ نورعلی شامل تھے
، رہنماوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی لازمی ہے ، بلوچستان میں بدترین حالات کا تقاضا ہے کہ جمہوری جماعتیں اپنا سیاسی کردار ادا کریں , ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں سیاست مکمل طورپر یرغمال ہے جس کی وجہ سے انتہاپسندی و بدامنی عروج پر ہے بلوچستان سے منسلک تمام بارڈرز کی بندش کی وجہ سے لاکھوں لوگ نان شبینہ کا محتاج ہورہے ہیں ، بارڈر بندش سے ملک بھر میں گیس کی کھپت جبکہ ایران میں اشیائے خوردونوش کا بحران پیدا ہوگا۔ رہنماوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی جماعتوں کا آپس میں رابطہ لازمی ہے آل پارٹی کانفرنسز کا اجلاس کرکے ان مسائل کو اجاگر کرنا ہوگا اس کے لیئے بلوچستان کے سینیئر سیاسی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان کا کردار اہم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں