ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ امریکی جنگی جہازوں کو دوبارہ خلیج میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ ایران نے امریکی بحریہ کو غیر مؤثر بنا دیا ہے اور امریکی جنگی جہاز اب خلیج فارس اور ایرانی سمندری حدود کے قریب آنے کے قابل نہیں رہے۔
میجرجنرل علی عبداللہی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری پروگرام سےمتعلق متضاد بیانات کو میڈیا کودھوکا دینےکی کوشش قراردیا،کہاکہ امریکا اور اسرائیل کی فوجیں اپنے ہی جال میں پھنستی چلی جائیں گی۔
ایرانی چیف آف اسٹاف نےخبردارکیا کہ طویل محاذ آرائی امریکا کو مزید دلدل میں دھکیل دےگی،ایران کے خلاف فوجی دباؤ اور دھمکیوں کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔










