ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کی کوئی خفیہ نکات نہیں ہیں۔
ایک بیان میں سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے ہیں، ترک پارلیمان میں پیش ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدےکی توثیق کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کی کوئی خفیہ نکات نہیں ہیں، مکہ دفاعی معاہدے کا جو مسودہ باہرآچکاہے، ہم اس کو تسلیم کر رہے ہیں، مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کا ہرملک کا اپنا اپنا طریقہ کارہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی شقیں کسی تیسرے ملک کےخلاف نہیں بلکہ مشترکہ دفاع کیلئے ہیں۔
بھارت سے متعلق ترجمان نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن بھارت کی روایت رہا ہے، کسی بھی بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے تیار ہیں۔










