گوادر (آن لائن) گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کی جانب سے حملے کی کوشش سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ مزید دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گوادر کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) خود آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے گوادر میں ایک تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران تین مزید دہشت گردوں کو گھیرے میں لیے جانے کی اطلاع بھی دی گئی ہے، جبکہ ذرائع کی جانب سے چار دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز کے گھیرے میں ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب گوادر شاہراہ کے قریب واقع ایک ہوٹل میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ایک اور مقام پر حملے کی کوشش کی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی شروع کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر کے جی او سی خود آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی کوششوں کو ناکام بنانے اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے
گوادر ،تعمیراتی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام ،3ہشتگرد ہلاک، سکیورٹی ذرائع
41










