خیبر پختونخوا میں جدید مائننگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے چینی کمپنی سے معاہدہ

35

پشاور: خیبر پختونخوا میں جدید مائننگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے چینی کمپنی کےساتھ معاہدہ طے پاگیا۔
محکمہ صنعت و حرفت خیبر پختونخوا نے ایک اور بین الاقوامی مفاہمت پر دستخط کردیے۔ صوبے میں جدید مائننگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے ایک چینی کمپنی اور مقامی ادارے کے درمیان معاہدہ طے پایا، جس پر دستخط رکن مشاورتی کونسل برائے صنعت و تجارت ڈاکٹر محمد ارشاد کی موجودگی میں کیے گئے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں خیبر پختونخوا انوسٹمنٹ بورڈ اور اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بورڈ کے حکام نے بھی شرکت کی۔ حکام کے مطابق جدید مائننگ ٹیکنالوجی متعارف ہونے سے کان کنی کے اخراجات کم کرنے اور حفاظتی و ماحولیاتی معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر محمد ارشاد نے اس موقع پر کہا کہ معدنیات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا میں جدید مائننگ ٹیکنالوجی کی مقامی تیاری کے لیے پیداواری یونٹ کے قیام کی تجویز بھی زیر غور لائی گئی ہے۔ تحفہمنتخب کریں

ڈاکٹر محمد ارشاد کے مطابق ٹیکنالوجی کی منتقلی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی فنی مہارتوں کو فروغ ملے گا۔ معاہدے سے صوبے میں جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی متعارف کرانے اور معدنیات کے شعبے میں ترقی کے لیے تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔

ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ صوبے میں جدید مائننگ ٹیکنالوجی کے فروغ اور معدنیات کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں