امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے شرائط پوری کرنا ہوں گی: عراقچی

42

ایران نے واضح مؤقف اختیارکیا ہے کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے ایران کی شرائط پوری کرنی ہوں گی۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ایران کا مؤقف واضح ہے، امریکا کی سنجیدگی کا اندازہ ایران کی شرائط پر عمل درآمد سے ہوگا، امریکا کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کی توقع کم ہے، ایران کو امن کے امریکی دعوؤں پر کوئی اعتماد نہیں۔

ایرانی وزیر دفاع مہر داد اخلاقی نے کہا مٹی کھا لیں گے اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنانے پر توجہ مرکوز ہے۔

مہر داد اخلاقی کا مزید کہنا تھا کہ خطرات کا جواب بیانات سے نہیں دفاعی تیاری اور طاقت سے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں