بلوچستان میں گورنر راج کی حمایت نہیں کریں گے،سینیٹر مولاناعبدالواسع

34

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علما اسلام ف بلوچستان کے امیر سینیٹر مولاناعبدالواسع نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کو مسترد کرتے پورے ملک میں صاف شفاف عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا، مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گورنر راج کی حمایت نہیں کریں گے،اس سے بہتر عام انتخابات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میںکیا۔جمعیت علما اسلام (ف )بلوچستان کے امیر سینیٹر مولاناعبدالواسع کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو دونمبرجمہوریت بھی برداشت نہیں ہے، انہوں نے دو نمبرجمہوریت پر شب خون مار کرکے پی میں گورنر راج نافذ کیا کے پی کے میں گورنر راج اورایمرجنسی وہاں کی معدنیات حاصل کرنے کےلئے لگائی گئی۔
مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سرفراز بگٹی کے اپنے لوگوں نے اسے ہٹانے کےلئے ایک سال مہم چلائی ہم نے سرفراز بگٹی کےخلاف مہم کا حصہ نہیں بنے اس لئے سرفرازبگٹی جمعیت علماءاسلام کےخلاف بیان بازی کا حصہ نہ بنیں۔سینیٹرمولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ کنٹینر پرکھڑے ہوکرڈیزل ڈیزل کہنے والا آج قائد جمعیت کو یاد کررہا ہے۔سینیٹرمولانا عبدالواسع کا کہناتھا کہ چاروں صوبوں میں صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں، اگرباقی ملک میں انتخابات نہیں کرائے جاسکتے توبلوچستان میں ضرورکرائے جائیں۔مولاناعبدالواسع کا کہنا تھا کہ 17 سے 25 نومبرتک عوام میں بیداری کیلئے اضلاع کی سطح پر مہم شروع کی جائے گی،مولاناعبدالواسع نے مطالبہ کیا کہ چمن،تفتان، گوادراور کیچ بارڈر کو فوری طورپر کھولا جائے، مائنز اینڈ منرلز اور مدارس بل کو اسمبلی میں لایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں