مستونگ موجودہ صورتحال میں مسائلستان بن چکا ہے،نیشنل پارٹی

36

مستونگ: نیشنل پارٹی مستونگ کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ضلعی صدر میر سکندر خان ملازئی کی زیرِ صدارت پارٹی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میں ضلع کی ابتر صورتحال، بڑھتی ہوئی بدامنی، بازار میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں، روزانہ 18 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ، گیس کی طویل بندش، ایک ماہ سے بینکوں اور اے ٹی ایمز کی بندش، لنک روڈز کی بندش اور پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکریٹری سجاد دہوار، رابطہ سیکریٹری حاجی نذیر احمد بگٹی، یوتھ سیکریٹری شبیر خان خلجی، فنانس سیکریٹری محمود بلوچ، انفارمیشن سیکریٹری عبدالسلام بلوچ، سوشل میڈیا سیکریٹری وزیر خان شاہوانی اور تحصیل مستونگ کے جنرل سیکریٹری و چیئرمین نذیر احمد نورزئی نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر سکندر خان ملازئی اور دیگر رہنماو¿ں نے کہا کہ مستونگ کے عوام بدامنی، طویل لوڈشیڈنگ، گیس کی بندش اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں
، مگر منتخب نمائندوں اور متعلقہ حکام کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے مو¿ثر اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ ایک ماہ سے بینکوں اور اے ٹی ایمز کی بندش شہریوں کو اپنی ہی رقوم کے حصول میں مشکلات سے دوچار کیے ہوئے ہے، جبکہ چوری و ڈکیتی کی وارداتوں اور سفری راستوں کی بندش نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔رہنماو¿ں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ مستونگ کے عوام کو مسلسل مشکلات کے رحم و کرم پر چھوڑنا ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام محض زبانی یقین دہانیوں کے بجائے عملی اقدامات کریں، امن و امان بہتر بنائیں اور بجلی، گیس، بینکنگ سمیت دیگر ضروری خدمات کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔*اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پارٹی مستونگ کی ضلعی کونسل کا اجلاس 25 اکتوبر 2026 بروز اتوار، صبح 11 بجے، مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی کی رہائش گاہ، کوئٹہ میں منعقد ہوگا، جس میں تنظیمی امور، بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں