صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے نواب سردار کسی کے خیر خواہ نہیں ، ہم صوبے کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں میں نے کسی کا نام نہیں لیا لیکن کل سے سوشل میڈیا پر میرے خلاف باتیں ہورہی ہیں میں ڈرنے والا نہیں، زندگی اور موت اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے
مجھے اور ہدایت الرحمن بلوچ کو ہمارئے ضمیر نے جگایا ہے ظالم کے خلاف بولیں گے ، اس حوالے سے تفصیلات جمع کررہا ہوں اسمبلی میں پیش اور پریس کانفرنس بھی کروں گا کہ ظالموں نے بلوچستان کے مظلوموں کے ساتھ کیا کیا ہے کبھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا جب تک زندہ ہوں ظلم اور ظالم کے خلاف بولتا رہوں گا
صوبے کے نواب سردار کسی کے خیر خواہ نہیں ، ہم صوبے کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں ، علی مدد جتک
27










